’اگر آپ کا پارٹنر یہ کام کرے تو سمجھیں کہ بے وفائی کررہاہے‘نوجوان لڑکی کا دعویٰ
نیویارک: ٹک ٹاک پر گزشتہ دنوں ایک لڑکی نے موبائل فون سے متعلق ایک عادت اور بے وفائی کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ لوگ دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور کچھ لوگ لڑکی کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں جبکہ بعض لڑکی کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق شائنے نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ ’@its_shanaynay‘ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیومیں شائنے بتاتی ہے کہ اگر آپ کا پارٹنر کسی کام سے اٹھتا ہے اور جاتے ہوئے اپنا فون اوندھا کر جاتا ہے تو وہ یقینا آپ کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے۔
شائنے کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی پٹرول پمپ پر رکتی ہے اور آدمی گاڑی سے اترنے سے پہلے اپنے فون کو الٹا کر دیتا ہے۔ شائنے کا موقف ہے کہ اس آدمی کے فون کو الٹا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گاڑی میں بیٹھی اس کی گرل فرینڈ سکرین پر آنے والے نوٹیفکیشنز کو نہ دیکھ سکے۔ آدمی کی اس حرکت سے یہ بات یقینی ہو جاتی ہے کہ اس کا کسی ایسے شخص کے ساتھ تعلق ہے، جسے وہ اپنی گرل فرینڈ سے مخفی رکھنا چاہتا ہے۔ ایسا شخص کون ہو سکتا ہے؟ یقینا کوئی اور لڑکی۔“
کچھ لوگ تو شائنے کے اس دعوے کو درست قرار دے رہے ہیں تاہم بعض کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اتنا احمق نہیں ہوتا۔ اگر اسے اپنی گرل فرینڈ یا بیوی سے کچھ چھپانا ہی ہے تو وہ اپنے فون کو لاک لگائے گا اور نوٹیفکیشنز آف رکھے گا، کیونکہ اوندھا پڑا فون اٹھا کر دیکھنا لڑکی کے لیے کچھ زیادہ مشکل نہیں ہوتا اور اس میں دیر ہی کتنی لگتی ہے۔ فون اوندھا رکھنا بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے، اس سے یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ وہ شخص اپنے پارٹنر سے بے وفائی کر رہا ہے۔“