پاکستان تحریک انصاف اور بجٹ

پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے کیے ہوے وعدے پورے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کپتان عمران خان نے عوام کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے اور خطہ پاکستان کو دنیا میں منوانے کیلئے اپنا مشن جاری رکھے ہوے ہیں پنجاب میں پنجاب حکومت نے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کروانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے صوبائی اداروں میں تبدیلی آرہی ہے

عوام کو انصاف میرٹ پر فراہم کرنے کے لیے نئی ایس او پیز کے تحت کام شروع کیا ہوا ہے موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش کرکے عام آدمی سمیت تاجروں کے دل جیت لیے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا مزدوروں کی کم سے کم اجرت 20ہزار روپے ماہانہ مقرر کر کے مزدوروں کے دل خوش کردیے غریب گھرانوں کے کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضوں کا اجراء کیا ہے چھوٹے کاشتکاروں کو ہر فصل کی پیداوار کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے بلا سود قرضوں کا اعلان کیا تنخواہوں اور پینشن میں 10فیصد اضافہ کیا

زرعی آلات پر ڈیوٹی معاف کردی گئی کاروباری حضرات کی سہولت کیلئے بینکوں سے رقم نکلوانے کے لئے وہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا ہے طبی سامان کے خام مال فوڈ پراسیسنگ. پولٹری فارمنگ. الیکٹرانک مینوفیکچرنگ. ٹورازم انڈسٹری پر ڈیوٹی کم کردی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خوردنی تیل. گھی اور جان بچانے والی ادویات سستی کردی احساس پروگرام کے لیے 260ارب روپے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے 100ارب اور سماجی ترقی کیلئے 118 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں یہ ایک تاریخی اقدامات ہیں عام آدمی کی بہتری کیلئے انتی رقم کھبی مختص نہیں کی گئی موجودہ بجٹ ہر حوالے سے فلاحی اور ترقیاتی بجٹ ہے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بجٹ خوشحالی کی تاریخ رقم کریگا

کمزور طبقوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کی بدولت رائیل سٹیٹ. تعمیرات. ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے میں زبردست اضافہ ہوا کسان خوشحال ہوا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے سابق حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر دلوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا. اب نہ صرف ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے بہترین بجٹ نے اپوزیشن کو وطیرہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ملک مضبوط ہو اور ترقی یافتہ ہو پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس حکومت کی حالیہ معاشی کامیابیوں پر بات کرنے کے لیے مواد موجود نہیں ہے اس لئے وہ گھبرائی ہوئی ہے پاکستان مسلم لیگ ن اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہے اس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے