ملک بھر میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی

لاہور : ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید ایک ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔

پنجاب میں 10 ہزار 839، سندھ میں 5 ہزار 621، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 371، اسلام آباد میں 786، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 258 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 40 لاکھ 94 ہزار 703 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 560 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار 263 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے