تاشقند کانفرنس، وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار
تاشقند : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ہاتھ ملانے سے انکار تاشقند میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا ،
جہاں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے علاوہ تمام شرکاء سے ہاتھ ملائے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداً فرداً تمام سربراہان مملکت اور وزرائے خارجہ سے مصافحہ کیا لیکن بھارت کے وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا جب کہ جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے وزیراعظم عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ پہلے کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرو پھر بات کریں گے اور کشمیر کے ایجنڈے کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ پہلے کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرو پھر بات کریں گے اور کشمیر کے ایجنڈے کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہو سکتی pic.twitter.com/v2pg7MHNcE
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 16, 2021
اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جس کی رنگوں میں پاکستانی خون دوڑتا ہے اس عمران خان نے آج ہندوستان کے وزیرخارجہ سے ہاتھ تک نہ ملایا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رگوں میں کشمیری خون دوڑنے والے مریم کے پاپا نے اوفا ڈیکلریشن سے کشمیر کو منفی کردیا ، حریت رہنماؤں سے ملاقات سے بھی انکار کیا جب کہ نواسی کی شادی پر مودی سے پگڑی پہنی ، ان کی ماں کیلئے ساڑھی لی اور اپنے بیٹے کے لئے جندال سے کاروبار کیا۔