قربانی کا گوشت کئی ماہ تک محفوظ کرنے کے آسان طریقے
کراچی: عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں ذبیحہ کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہوجائے گا اور اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوگا تاہم اب آپ گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی جبکہ کل پاکستان اور ایشیاء میں بھی سنتِ ابراہیمی ادا کی جائے گی۔
قربانی کی استطاعت رکھنے والے لوگ نمازِ عید کے بعد جانور قربان کریں گے اور شریعی حکم کے مطابق اسے غرباء، مساکین و دیگر مصارف میں تقسیم بھی کریں گے تاہم سب کچھ ہونے کے باوجود گھروں میں گوشت کی بڑی تعداد اکھٹی ہوجاتی ہے۔
گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل اس کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔