دارالحکومت میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی
اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔ پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
Situation at E-11, #Islamabad ☔️ pic.twitter.com/Qd3LUrTh5A
— Islamabadian (@Islaamabad) July 28, 2021
نالہ لئی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے لگے ہیں۔
طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں۔امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے۔انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں۔
Current situation in the capital of Pakistan. (Urban flooding). #ClimateExtremes #cloudburst 1/2 pic.twitter.com/9VTVvFvLFq
— FridaysForFuture Pakistan (@Fridays4FutureP) July 28, 2021
ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں۔صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ فوج سمیت واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے۔