کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا یکم اگست سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان

اسلام آباد :: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت نے یکم اگست سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہی ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے،

جواساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ بھی یکم اگست سے اسکولوں میں نہیں پڑھاسکیں گے اس کے علاوہ اسکول اور ٹرانسپورٹ عملے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی اور 31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، طالب علموں اور مارکیٹ میں کام کرنے والوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کام کرنے والوں کیلئے ویکسی نیشن کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے ، کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسداد کورونا کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس بے قابو ہونے لگا اور مہلک وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اموات کی تعداد 23 ہزار 209 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہوگئی اس کے علاوہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 904، سندھ میں 3 لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، بلوچستان میں 30 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935، اسلام آباد میں 86 ہزار 602 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 707 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے