آزاد کشمیر میں شکست،مریم نواز اور شہباز شریف آمنے سامنے
لاہور : آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد مریم نواز اچانک منظر عام پر سے غائب، شہباز شریف کا آئندہ دنوں میں کیا کردار ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کا رزلٹ آنے سے قبل مریم نواز جلسوں اور اجلاسوں میں شریک ہوتی رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کی ہے اور انہوں نے مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شکست سے دو چار ہونے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں پھوٹ بھی پڑ سکتی ہے کیونکہ آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کو کامیاب کروانے کے لئے تمام تر ذمہ داری مریم نواز پر تھی جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف الیکشن کے دوران بالکل خاموش تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد اب مریم نواز کو منظر عام سے ہٹانے اور پارٹی کی بھاگ دوڑ مکمل طور پر میاں شہباز شریف کے ہاتھ میں آگئی ہے۔شہباز شریف گروپ نے کشمیر الیکشن شکست کی زمہ داری مریم نواز پر ڈال دی،مریم نواز نے صرف جلسے کئے، انتخابی مہم منظم طریقے سے نہیں چلائی، مزاحمتی بیانیہ ناکامی کی بڑی وجہ بنا۔
شہباز شریف نے ایک بھی جلسہ نہیں کیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مریم نے آزاد کشمیر کی ہر گلی میں پہنچایا،مریم نواز گروپ کا الزام۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں شکست پر ن لیگ میں تقسیم واضح ہوگئی۔ قیادت نے ایک دوسرے پر شکست کی زمہ داری ڈالنا شروع کردی۔