نور مقدم قتل کیس ; ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے اخبار میں تعزیتی پیغام شائع کروا دیا
اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس میں پولیس کی زیر حراست ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ایک قومی اخبار میں نور مقدم کے اہل خانہ کے لیے تعزیتی پیغام شائع کروا دیا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ ہم نور مقدم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور اس سنگین جُرم کی مذمت کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہمارے پاس نور کے اہل خانہ اور دوست احباب کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
بحیثیت والدین اس وقت نور کے والدین جس اذیت اور کرب سے گزر رہے ہیں، اُس کا اندازہ بھی مشکل ہے۔ تعزیتی پیغام میں ظاہر جعفر کے والدین کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں نور کے اہل خانہ کے ہمراہ کھڑے ہیں ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس کیس میں قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تعزیتی پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ نور مقدم کے اہل خانہ کو ان کی بیٹی کے ساتھ کیا جانے والا سنگین جُرم اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کو جھیلنے کا حوصلہ اور ہمت عطا کرے۔
The murderer's parents ran a condolence note in Dawn of the brutal murder they were complicit in and more so forgot writing the name of their son #ZahirJaffar pic.twitter.com/5pfVItmQV2
— h. (@haameen) July 29, 2021
سوشل میڈیا پر ذاکر جعفر اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے اخبار میں شائع کروایا گیا یہ تعزیتی پیغام وائرل ہوا تو صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔ صارفین نے پیغام شائع کرنے پر قومی اخبار کو آڑے ہاتھوں لیا
جبکہ کچھ صارفین نے ظاہر جعفر کے والدین کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس تعزیتی پیغام میں انہیں اپنے سفاک اور درندہ صفت بیٹے کا نام بھی لکھنا چاہئیے تھا ۔
سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ظاہر جعفر کے والدین نے بھی اس کا ساتھ دیا ، جو کہ جُرم کے برابر ہے، اس کیس میں تو آنکھ کا بدلہ آنکھ سے ہی لینا چاہئیے کیونکہ طاقتور لوگ کبھی بھی اپنی طاقت کا استعمال کرنے سے باز نہیں آتے۔