دنیا میں کورونا وائرس کی نئی لہرکا ذمہ دار بھارت ہے.فواد چوہدری
لاہور: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا کی نئی لہر بھارتی نااہلی کی وجہ سے پھیلی ہے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا کی چوتھی لہر ہندوستان سے آئی ہے اور ہندوستان کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پوری دنیا نئی کورونا سے متاثر ہے.
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صنعت بند کی تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور لاک ڈاﺅن سے عام لوگوں کا روزگار چھن جائے گا جب معیشت اوپر جا رہی ہے تو لاک ڈاﺅن کرنا نامناسب ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر صنعت کو کھولے اگر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا ہوتا تو آج یہ حالت نہ ہوتی جبکہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کر سکتیں.
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاق کی ہدایت کے بغیر ایسے فیصلے نہیں کر سکتی کراچی میں کرفیو جیسے حالات نہیں ہونے چاہئیں.
فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں سندھ حکومت کو صنعتوں کو کھولنا ہوگا اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق حکمت عملی بنانی ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کورونا وائرس کے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ انہوں نے نہیں کیا جس کی وجہ سے دنیا میں چوتھی لہر آئی.
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بدقسمتی سے ایسے اقدامات نہیں کیے کہ کورونا وائرس میں کمی آتی، دنیا کی معیشتیں جب اس پر فتح حاصل کرتے ہوئے بحالی کے قریب تھیں اس وقت بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی کی وجہ سے دنیا کو بھارتی ڈٰیلٹا وائرس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں سندھ حکومت کے فیصلے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، گزشتہ روز بھی واضح طور پر کہا تھا کہ جب ہماری حکمت عملی کامیاب ہورہی ہے تو اسے ایسے بدلنا نہیں چاہیے.