نور مقدم قتل کیس ، مجھے امید ہے ظاہر جعفر کو سزا ئے موت ہوگی ، وزیرداخلہ

اسلام آباد ::وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کی امید ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والد اور ڈرائیور کو بھی اندر کیا ہے ، نور مقدم قتل کیس میں مجھے امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں، پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور ش لیگ 2 جماعتیں ہیں، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق لال حویلی پر ایک ہفتے میں 2 بار فائرنگ ہوئی،

لال حویلی پر فائرنگ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں، محرم میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے، ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ملک میں بغیر ویزہ ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایف آئی اے، نادرا، سائبر کرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آکر رپورٹ کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے