گاڑیاں کب سستی ہوں گی؟ شہری کے سوال پر وزیراعظم نے فوری ایکشن کی ہدایت کر دی
اسلام آباد :: عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران شہری نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ حالیہ بجٹ میں گاڑیوں کی قیمت میں کمی کی گئی تھی لیکن اس سے اب تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا۔پورے خطے میں سب سے مہنگی گاڑیاں پاکستان میں ہیں۔شہری نے مزید سوال کیا کہ علاج اور پڑھائی کے علاوہ کسی کام کے لیے رقم بیرون ملک نہیں منقتل ہو رہی، کوئی پراپرٹی یا کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں ان سے بینک تعاون نہیں کر رہا اور مجبوراَ لوگوں کو دوسرا راستہ اپنانا پڑتا ہے۔
جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گاڑیوں پر ٹیکسز کم کیے جس سے قیمتیں بھی نیچے آنی چاہئیے تھی،میں فوری طور پر اس معاملے کو چیک کروں گا کہ گاڑیوں کی قیمتیں نیچے کیوں نہیں لائی گئیں۔
ہم نے 1000 سی سی سے کم گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دئیے تاکہ مڈل کلاس کو سستی گاڑی مل سکے۔اس وقت مارکیٹ میں گاڑیوں کی جتنی سپلائی ہے اس سے کہیں زیادہ مانگ ہے۔
مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :