نور مقدم کے بعد اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ

اسلام آبا د : نور مقدم کے بعد اسلام آباد میں 25 سالہ لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،لاش کچرے میں پھینک دی ۔تفصیلات کے مطابق نور مقدم کے قتل کے بعد اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ایک اور خاتون کو شدید تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون سے خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔خاتون کو قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینکی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 25 سال ہے جب کہ پوسٹ مارٹم بھی کروا لیا گیا ہے۔لڑکی کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات موجود ہیں۔
تھانہ گولڑہ میں خاتون کی بوری بند لاش ملنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔متقولہ کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی واقعے میں ملوث عناصر کو پکڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں نوجوان خاتون کو لرزہ خیز انداز میں قتل کردیا گیا تھا ،

خاتون کو تیز دھار آلے سے بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ، لڑکی کا گلا کاٹنے کے بعد سر کاٹ کر جسم سے الگ کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سینئر افسران اور متعلقہ ایس ایچ او موقع واردات پر پہنچے اور تحقیقات کیں اور قتل میں ملوث ظاہر جعفر نامی شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے وقوعہ کا مقدمہ درج کر دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے