علی ظفر کے مزید 7 گواہان نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
سیشن کورٹ لاہور میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی جس دوران گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے 7 گواہوں نے بیان حلفی جمع کرا ئے۔
سپریم کورٹ نے میشا اور علی کو غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے سے روک دیا
بیان حلفی میں تمام گواہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیوز میں ریہرسل کے دوران ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، ریہرسل 45 منٹ جاری رہی اور اس وقت 11 افراد وہاں موجود تھے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانِ حلفی پر میشا شفیع کے وکلاء کو جرح کے لیے طلب کرلیا اور سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی ہے۔