خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام گوگل میں ڈال دیا لیکن پھرکیا نتیجہ نکلا؟
واشنگٹن: امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام گوگل میں سرچ کیا اور نتائج میں ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ خاتون کی دنیا اجڑ گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق واشنگٹن کی رہائشی پریسیلا نامی اس خاتون کا 18ماہ قبل اس آدمی کے ساتھ تعلق قائم ہوا تھا، جس کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ دوہری زندگی گزار رہا ہے۔ اس نے نہ صرف شادی کر رکھی تھی بلکہ وہ ایک بچے کا باپ بھی تھا۔
رپورٹ کے مطابق اپنے بوائے فرینڈ کا نام گوگل کرنے پر 6ماہ قبل ایک بچے کی پیدائش کی رجسٹریشن کے نتائج سامنے آ گئے۔ جب پریسیلا نے اس ویب سائٹ پر جا کر تفصیل معلوم کی تو پتا چلا کہ وہ رجسٹریشن واقعی اس کے بوائے فرینڈ کے نام سے تھی، اس کے جس بیٹے کی پیدائش رجسٹرڈ کرائی گئی تھی اب وہ 6ماہ کا ہو چکا تھا۔ پریسیلا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں جس شخص پر اتنا اعتبار کر رہی ہوں، وہ مجھ سے اتنا بڑا دھوکا کرے گا۔ “