افغانستان کی صورتحال پر ملالہ یوسفزئی کا وفاقی وزیر فواد چودھری سے رابطہ

اسلام آباد : خوتاین کے حقوق کے لیے سرگرم اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے افغانستان کی صورتحال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے میں ملالہ یوسفزئی نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

قبل ازیں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے افغانستان کی صورتحال پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔


انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افغانستان میں طالبان کا کنٹرول سنبھالنا ہمارے لیے ایک جھٹکا ہے ۔ جس کے بعد میں افغانستان میں موجود خواتین ، اقلیتوں، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے لیے فکر مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور عالمی قوتیں فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کریں اور مہاجرین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے