خواتین ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گی: طالبان کی پریس کانفرنس

کابل:طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’ملک بھر میں مکمل سیکیورٹی ہے۔ کوئی کسی کو اغوا نہیں کرے گا۔ ہم ہر دن کے ساتھ سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں۔‘

’ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک چھوڑے۔ عام معافی دے دی گئی ہے۔ کسی سے دشمنی مزید نہیں پالی جائے گی۔‘

القاعدہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور کسی غیر ملکی جنگجو کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت بنائی جا رہی ہے اور اگلے چند دن میں ہر چیز کا اعلان کر دیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے