طالبان کے حالیہ بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا
اسلام آباد: پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کسی اور کے خلاف اور دہشت گردی کے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیشہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش رہی۔
افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا بیان خوش آئند ہے۔۔ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے فریڈم آف پریس، ہیومن رائٹس کی بات کی جو خوش آئند ہے۔ افغان طالبان نے تعلیم کی بات کی یہ بھی خوش آئند ہے۔پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کا معاملہ سیاسی طور پر حل ہو۔ٹرانسفر آف پاور پرامن ہو۔عالمی برادری کو بھی شامل کیا جائے۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے متعلق مووقف واضح ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم ہے۔
ہم پہلے بھی افغانستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات کر چکے ہیں۔افغان سیاسی رہنماؤں کا ایک وف بھی پاکستان میں موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پال رہے۔سربراہ افغان طالبان کے حکم پر سب کو معاف کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پریس کانفرنس کیلئے پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔