پاکستان پر الزامات، برطانوی فوج کے چیف نے اینکر کو لاجواب کر دیا

لاہور: برطانوی چیف آف سٹاف نے افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سچا انسان قرار دے دیا۔بی بی سی سے منسلک صحافی یلدا حکیم نے برطانوی آرمی چیف سے سوال کیا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال میں پاکستان پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں،پاکستان کی تمام حالات میں کیا ذمہ داری بنتی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے کہا کہ پاکستان اس چیلنج سے سالوں سے نمٹ رہا ہے،اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی جو وہاں پر سالوں سے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہت سچے انسان ہیں جب وہ کہتے ہیں کہ وہ مستحکم اور معتدل پاکستان چاہتے ہیں۔

کیونکہ مستحکم افغانستان پاکستان کے مستحکم ہونے میں بھی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان میں حقانی نیٹ ورکس اور طالبان کی پناہ گاہوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر لاکھوں افغان مہاجرین کو لے کر کئی چیلنجز کا سامنا ہے،پاکستان اب بارڈر پر فینسنگ کا کام کر رہا ہے تاکہ بارڈر پر ہونے والی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جا سکے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے