پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کر لی
لاہور:پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ٹی پی کے خلاف طالبان سے گارنٹی حاصل کر لی کہ ان کی حکومت نہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت کرے گی اور نہ ہی انہیں افغانستان میں محفوظ ٹھکانے دیے جائیں گے۔
عمران خان حکومت جس کامیابی سے اپنی سفارتی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے اس نے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا ہے بھارت سی پیک منصوبے کو ناکام کرنے کے لیے چینی اور دیگر غیر ملکیوں پر حملے تیز کرکے پاکستان میں خلفشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم رہے گا۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے اس حوالے سے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد اس خطے کی سیاست بالکل بدل جائیگی۔
پاکستان کو اپنی سرحدوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی اقدمات کرنے ہوں گے۔گذشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کابل میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے۔