یوکرین اور ایران نے طیارہ ہائی جیک ہونے کے واقعے کی تردید کر دی
طیوکرین:یوکرین کی وزارت خارجہ نے کابل میں طیارہ ہائی جیک ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کابل سے یوکرین کے طیارے کا مبینہ طور پر ہائی جیک ہونا معمہ بن گیا ہے۔یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا طیارہ گذشتہ اتوار کو ہائی جیک کیا گیا اور طیارے کا رخ ایران کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
تاہم اب یوکرینی وزارت خارجہ اور ایران سول ایو ی ایشن نے طیارہ ہائی جیک ہونے کے واقعے کی تردید کر دی ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیہ نیکو لینکو نے منگل کو انٹرفیکس یوکرین کو بتایا کہ یوکرین کے طیاروں کو کابل یا کہیں اور ہائی جیک نہیں کیا گیا۔ایرانی حکام نے بھی یوکرین کے نائب وزیر خارجہ ییوگنی یینن کی جانب سے طیارہ اغوا کرکے تہران اتارنے کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر جس واقعے کا ذکر کر رہے ہیں وہ بظاہر گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 10 بجے پیش آیا۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کا ایک طیارہ ری فیولنگ کے لیے مشہد ائیرپورٹ پر اترا تھا۔ایرانی حکام کے مطابق طیارے کو مطلوبہ ایندھن فراہم کیا گیا کس کے بعد طیارہ مسافروں کو لے کر کیف روانہ ہو گیا تھا۔