پسند کا گانا کیوں نہیں لگایا؟ دلہن نے انٹری دینے سے انکار کردیا
نئی دہلی :بھارت میں شادی کے دوران پیش آئے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تو وہ ناراض ہوگئی اور شادی میں انٹری دینے سے انکار کردیا۔
مذکورہ ویڈیو ویڈنگ بریگیڈ نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض دلہن اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اپنی پسند کا گانا لگانے کا کہہ رہی ہے۔دلہن کہہ رہی ہے وہی لگے گا، میں بولا تھا وہ گانا لگے گا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں داخل ہونے سے ہی انکار کر دیا کیونکہ انٹری پر اس کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تھا جبکہ اس کے گھر والے اسے سمجھا رہے ہیں کہ ہاں وہ گانا لگا رہے ہیں۔