جنید صفدر کی شادی، نوازشریف کی مخالفین کو منہ توڑ جواب دینے پر لیگی ورکرز کو شاباش
لندن :لندن کے مقامی ہوٹل میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات کے موقع پر شریف خاندان کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی تھی ،ا س موقع پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ لیگی اراکین نے مظاہرین کو زدو کوب کیا۔ ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔جس پر وہاں موجود لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کیا، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔
اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ظفر بھائی کو لات مارنے والے شخص کو دیکھیں۔۔ سکون سے کھڑا ہو گیا جیسے لات کسی اور نے ماری۔۔ pic.twitter.com/ctJURPvcp5
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) August 22, 2021
آج قائد محترم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات ہوئی
قائد محترم نے جنید صفدر کے نکاح کے دن احتجاج کرنے آۓ پی ٹی آئی کے کرائے کے غنڈوں کو منہ توڑ جواب دینے پر زبیر گل، عمران سعید، اور تمام کارکنان کو شاباش دی
اور کارکنان کا حوصلہ بڑھایا@MaryamNSharif @AbidSherAli@rajawaseem1511 pic.twitter.com/SiR2bWCqTR— saeed imran khan MNS fan❤️❤️❤️ (@saeedimrankhan2) August 23, 2021