اسٹیبلشمنٹ کو دعوت گناہ ہمیشہ سیاستدانوں نے دی
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو دعوت گناہ ہمیشہ سیاستدانوں نے دی ہے اس لیے صرف اسے مورد الزام ٹھہرانا چاہئیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان آئینی حدود میں رہتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دینا بند کر دیں تو سیاست میں اس کا کردار خود بخود ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور لوگوں کی رائے کا احترام ہونا چاہئیے۔
ہمارا ووٹ کو عزت دو کو نعرے کا مطلب صاف شفاف الیکشن ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو جو رول آئین نے تفویض کیا ہے وہ وہی ادا کرے اور میں اس رول کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں۔خواکہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں دی تھیں وہ دنیا سے چلے گئے ہیں جب کہ ہم اپنے گروہی اور ذاتی مفادات کی لڑائی لڑ رہے ہیں ملک کے لیے کوئی نہیں لڑ رہا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں دو قسم کی سوچ ہے لیکن میں کسی ایک کے ساتھ نہیں ہوں۔پارٹی میں آخری فیصلہ نوازشریف کا ہوتا ہے۔۔ یاد رہے 12 اگست ۔2021 کو احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے راہنما خواجہ آصف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی، احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ نون کے راہنما خواجہ آصف پیش ہوئے