عبداللہ عبداللہ نے طالبان کو اکیلے حکومت سازی سے متعلق خبردار کر دیا

کابل :افغانستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر خان کا کہنا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کو اکیلے حکومت سازی سے متعلق خبردار کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکیوں کی موجودگی بھی حکومت سازی میں تاخیر کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار اور عبداللہ عبداللہ نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ آپ اکیلے حکومت نہیں چلا سکتے، جب تک آپ سب کو نمائندگی نہیں دیں گے۔

طالبان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام اقوام کو شامل کریں گے۔میرے خیال میں طالبان کہیں کہ ہم نے لڑائی کی ہے تو ہم کیوں زیادہ حصہ کسی کو دیں۔سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ طالبان سے سنا ہے کہ جب تک غیر ملکی افواج موجود ہوں ان کی نظر میں یہ جارحیت کا تسلسل ہو گا۔

طالبان کے مشورے روزانہ جاری ہیں۔ان سے ان کے امیر کے بارے میں پوچھا گیا ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ بھی جلد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ پر ملک سے باہر جانے کے لیے موجود لوگوں کو واپس اپنے گھروں جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں،میڈیا نے کام شروع کردیا ہے ، میڈیا کی آزادی میں بہتری آرہی ہے،امریکا کی جانب سے 31 اگست تک انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے اتفاق نہیں کیا تھا ۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اپنی دوسری پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایئرپورٹ میں موجود ہجوم کو واپس گھروں کو جاسکتے ہیں، ہم ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے