15 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ہولناک واقعہ، ملزمان گرفتار
راولپنڈی : راولپنڈی میں 15 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ، ملزمان کی جانب سے بچی کی ویڈیو بنا کر اُسے بلیک میل کرنے کا انکشاف، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو سے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں 15 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچی کی ویڈیو بناکر دھمکیاں دیتے ہوئے بچی کو بلیک میل کرتے رہے۔ا یس پی صدر کے مطابق متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیا کہ چند روز قبل ارشاد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہران نامی شخص نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بنائی، اور اس کے بعد دونوں مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔
متاثرہ بچی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں بھی ایسا ہی بھیانک واقعہ پیش آیا تھا۔ سیف نامی نوجوان اپنی منگیتر کو شادی سے قبل جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے مجبور کر رہا تھا۔
نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کر رہا تھا جس پر لڑکی نے منگنی توڑنے کی دھمکی دی۔ملزم نے منگیتر کو بہانے سے گھر بلوا کر دوستوں کے حوالے کر دیا تھا۔پندرہ سالہ لڑکی کی منگنی ایک سال قبل سیف سے ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ مسلسل لڑکی کو جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کر رہا تھا۔بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی نے رشتہ ختم کرنے کا کہا۔جس کا بدلہ لینے کے لیے سیف نے اس کے ساتھ دوستوں سمیت زیادتی کی۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے