ڈالر ریٹ 172 روپے تک جانے کی پیشگوئی کر دی گئی
کراچی: ڈالر ریٹ 172 روپے تک جانے کی پیشگوئی کر دی گئی۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہر معاشی امور ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مافیا مال بنا رہا پے۔تجارتی خسارہ 20 ڈالر سے زائد ہے ، اس کے لیے فارن کرنسی خریدنا پڑتی جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہور ہا ہے، انہوں نے پیشگوئی کی کہ ڈالر 172 روپے تک جا دسکتا ہے۔
حکومت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کو ٹچ نہ کرے لیکن مہنگائی کو روکنا چاہئیے۔فوڈ آئٹمز پر سبسڈی دے۔ماہر معاشی امور مزمل اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے واقعی کرکے دکھایا کہ سٹیٹ بینک خودمختار یے۔عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتیں بنیادی طور پر ڈالر کے مہنگا ہونے کی وجہ ہیں۔سٹیٹ بینک کی پالیسی سے آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔