پناہ گاہ میں بیٹھے امریکی فوجیوں کی وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد : پناہ گاہ میں بیٹھے امریکی فوجیوں کی وائرل تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، جن میں سے ایک تصویر میں امریکی فوجی اہلکاروں کو پاکستان میں قائم پناہ گاہ میں بیٹھے دکھایا گیا ہے ، مذکورہ تصویر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سینیٹر فیصل جاوید خان نے وضاحت دی ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے ، برائے مہربانی احساس پناہ گاہوں کو متنازعہ نہ بنائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا ترجمہ لکھا کہ ’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو‘۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے