تمام امریکی فوجی پاکستان سے چلے گئے
اسلا م آباد : حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ تمام امریکی فوجی اپنے ملک چلے گئے ہیں۔اب پاکستان میں کوئی بھی امریکی فوجی موجود نہیں ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق 42 رکنی امریکی فوجیوں کا دستہ آج پاکستان سے روانہ ہوا جس کے بعد کابل سے پاکستان آنے تمام امریکی فوجی روانہ ہو گئے۔پاکستان میں ان کوئی بھی امریکا کا فوجی موجود نہیں ہے۔
یہاں واضح رہے کہ ایک روز قبل افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی فوجی اسلام آباد پہنچے تھے۔جہاں انہیں وزارت داخلہ نے خصوصی ویزے جاری کرکے ہوٹلوں میں ٹھہرایا تھا۔یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ امریکی فوجی کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے امریکی فوجیوں کی پاکستان میں طویل مدتی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو غیر ملکی ملک میں قیام کریں گے انہیں 21 سے 30 دن کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔