تحریک انصاف کا سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا اعلان
لاہور:: پاکستان تحریک انصاف نے بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ آج دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔غائبانہ نمازِ جنازہ پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے 3 اے کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی۔نمازجنازہ میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر سینٹر اعجاز احمد چوہدری سمیت مرکزی، ریجنل اور مقامی قائدین شرکت کریں گے۔
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی غائبانہ نماز جنازہ شریک ہوں گے۔تحریک انصاف سینیٹر پنجاب کی جانب سے سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جماعت اسلامی نے بھی سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی ہے۔
یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی گزشتہ شب 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور متوقع طور پر ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہوگی قابض بھارتی فوج کے خلاف سیاسی جدوجہد کی علامت تصور کیے جانے والے سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے اور وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے وہ تحریک حریت جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے.
سید علی گیلانی گزشتہ کئی سالوں سے گھر میں نظربند تھے وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے کے سخت مخالف تھے اور انہوں نے کئی سالوں تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی قیادت کی وہ پہلے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن تھے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک حریت کے نام سے اپنی جماعت قائم کی تھی.