ملک میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرع کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پرمشاہدہ کیا گیا بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیلتا ہے ، پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ، اس وقت ہسپتالوں میں کورونا تشویشناک مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ہے ، بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے ، اس لیے شہری کورونا سے بچاو کے لیے ایس اوپیز پرعمل کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہوگئی ، اس دوران ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.65 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اورپ اکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگا ، سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، 15 سے 16 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے