پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو گا، جنرل فیض حمید
کابل : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اس وقت افغانستان کے دورہ پر ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں۔افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے مزید کہا کہ کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا اہتمام افغان سفیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید آج کابل پہنچے۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔