افغان طالبان نے اشرف غنی کے فرار سے پہلے ڈالر کاروں میں ٹھونسنے کی ویڈیو جاری کر دی
کابل : افغان طالبان نے اشرف غنی کے فرار سے پہلے ڈالر کاروں میں ٹھونسنے کی ویڈیو جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے کابل سے فرار سے قبل کی ویڈیو جاری کر دی جس میں ڈالر کو کاروں میں ٹھونسے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سابق افغان صدر اشرف غنی مبینہ طور پر کروڑوں ڈالر ساتھ لے گئے تھے ۔
اشرف غنی کے ڈالروں سے بھرے بیگ کا سب سے پہلے انکشاف روس کے سفارتخانے نے کیا تھا۔اشرف غنی کی جانب سے تردید کی گئی تھی کہ وہ جاتے وقت کوئی ڈالر ساتھ نہیں لے گئے تھے تاہم اب اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ویڈیو کا افغان طالبان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سے بھرے بیگ کو کاروں میں رکھا جا رہا ہے۔
سابق افغان صدر اشرف غنی مبینہ طور پر کروڑوں ڈالر ساتھ لےگئے تھے #GNNUpdates #GNN pic.twitter.com/GEUZDh91qb
— GNN (@gnnhdofficial) September 4, 2021
واضح رہے کہ انکشاف کیا گیا تھا کہ افغانستان سے فرار ہونے والے اشرف غنی اپنے ساتھ ملکی خزانے سے 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھی لے گئے۔