پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت ہر حد پار کر گیا
دہلی ؛ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کیا گری، بھارتی میڈیا میں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے۔ پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کے مناظر کو پنجشیر میں پاکستانی طیارے بنا کر پیش کیا اور دفاعی امور کے ماہرین سے تبصرے بھی کرواتے رہے۔کابل کے بعد پنج شیر کو بھی طالبان نے فتح کر لیا لیکن 15 اگست سے جاری بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار کم نہ ہوسکی۔
پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کے مناظر کو پنج شیر پر پاکستان کا حملہ بنا کر پیش کیا اور بھارتی دفاعی تجزیہ کار تبصرے جھاڑتے رہے۔ٹی وی سکرین پر چلنے والے مناظر اے آر ایم اے تھری ARMA 3 نامی ویڈیو گیم سے لیے گئے تھے، جس میں جیٹ طیارے کو فائرنگ سے بچانا ہوتا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں ایف 15 سی طیارے کو پاکستانی طیارہ بنا کر پیش کیا گیا لیکن یہ طیارے پاکستان کے پاس ہیں ہی نہیں۔
فیک نیوز میں بھارت کا ہاتھ بٹانے والے سوشل میڈیا پر یہ جعلی خبریں پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔
Hello @republic, The 'exclusive video' that your team has accessed of Airstrikes at #PanjshirValley is actually from a video game "Arma-3". 🤦🏾♂️🤷🏾♂️🙆🏾♂️ pic.twitter.com/TG7dJmvsQ9
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) September 6, 2021