انٹرنیٹ
تحریر۔عبدالمعیزز
ہوش سنبھالتے ہی اک لفظ مےں نے بہت سنا اور وہ ہے ©”انٹرنےٹ“۔ انٹر نےٹ بند ہو گےا ، انٹر نےٹ کے سگنل ڈراپ ہو گئے ، انٹر نےٹ ٹھےک ہو گےا پھر آہستہ آہستہ پتا چلتا گےا کہ انٹرنےٹ ہماری ضرورت بن گےا ہے ۔ آج پوری دنےا مےں تقرےباََ96″فےصد سے 97فےصد لوگ انٹر نےٹ کا استعمال کر رہے ہےں ۔ ےوں سمجھئے کہ آج کے دور کی ضرورت بن گےا ہے ۔ اس ٹےکنالوجی کو رو ز بروز جدےد بناےا جا رہا ہے ۔
وےسے تو انٹر نےٹ آج کی ضرورت بن چکا ہے "Covid”کے دور کے بعد تو ےہ سکولوں مےں بھی لازم ہو گےا ہے ۔ بچے اس سے آن لائن کلاسز لے رہے ہےں لےکن بہت سارے لوگ اس کا نےگٹو (منفی) استعمال بھی کر رہے ہےں اس کا بہت زےادہ استعمال ہمارے معاشرے مےں منفی روےوں اور غےر سماجی activities (سرگرمےوں)کا باعث بن رہا ہے ۔ انٹر نےٹ کے بہت زےادہ استعمال سے نوجوان طبقہ بہت کم سوشل ہو گےا ہے ۔ نوجوان نسل اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے دور ہوتی جا رہی ہے اپنے بزرگوں کے پاس بےٹھنے کا بالکل بھی ان کے پاس وقت نہےں ہے ۔
کتابوں کے مطالعے مےں کمی آ گئی ہے ۔ مےں نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ پہلے لوگ اےک دوسرے کے ساتھ اکھٹے گھل مل کر رہتے تھے ۔ اےک دوسرے کے پاس ٹھہرتے تھے اور اےک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھتے تھے۔ لےکن اب ےہ سرگرمےاں بالکل ہی ختم ہوتی جا رہی ہےں ۔ مےں جب بھی کسی کے گھر جاتا ہوں تو سب کو انٹر نےٹ کے ساتھ مصروف رہتے ہوئے دےکھتا ہوں۔ انٹر نےٹ کی وجہ سے سماجی تعلقات (social intraction) بہت بری طرح سے متاثر ہوا ہے ۔ لوگ ہر طرح کی تعلےمی معلومات انٹر نےٹ سے حاصل کرتے ہےں جس کی وجہ سے کتابوں کا مطالعہ بالکل ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔
جہاں انٹر نےٹ کے غلط استعمال کے نقصانات ہےں اس کے بے جا فائدے بھی ہےں انٹر نےٹ کی بدولت لوگ آن لائن خرےد و فروخت کرتے ہےں اور آن لائن ادائےگی کر کے چےزےں اپنے گھر منگواتے ہےں ۔ بہت سارے search enginesہےں جس کی وجہ سے ہر طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہےں ۔ چھوٹے بچوں کے لےے انٹر نےٹ پر بہت سا مواد موجود ہے جس کی بدولت ان کی صلاحتوں کو نکھارا جا سکتا ہے ہوائی جہازوں سے لے کر ہوائی رابطوں کی روانگی تک سب کچھ انٹر نےٹ سے منسلک ہے اگر اس شعبے سے انٹر نےٹ کا کردار ختم کر دےا جائے تو ےہ شعبہ ختم ہو جائے ۔
انٹر نےٹ کے ذرےعے ہم گھر بےٹھے اعلیٰ تعلےم حاصل کر سکتے ہےں ۔ ملکی اور غےر ملکی ےونےورسٹےوںمےں طالب علم اعلیٰ تعلےم حاصل کرسکتے ہےں ۔ انٹر نےٹ کی وجہ سے لوگ اب گھر بےٹھ کر پےسے کما سکتے ہےں۔ وہ خواتےن جو گھر بےٹھ کر کوئی کام کرنا چاہتی ہےں وہ بھی آن لائن کام کر کے پےسے کما سکتی ہےں۔ وہ تمام طلباءو طالبات پڑھائی کے ساتھ ساتھ کچھ کام کر کے اپنا جےب خرچ نکالنا چاہتے ہےں اےسے تمام لوگوں کے لےے انٹر نےٹ بہترےن ذرےعہ آمدنی ہے ۔ اب آپ پہ ہے کہ انٹرنےٹ کو کس طرح سے استعمال کرنا ہے ۔