بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری
اسلام آباد: بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید سنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم خرچ والے بجلی کے پنکھے ، واٹر موٹرز اور دیگر آلات کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے ۔
جب کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے ، واٹر موٹرز میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارگردگی دکھائے گی اور بجلی کم استعمال کرے گی، نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہو گی۔
جب کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کیا تھا،ہ وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سرچارج کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جب کہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔