پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
کراچی : کراچی میں پولیس اہلکار درندہ بن گیا۔پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ٹک ٹاکر زیادتی کا شکار ہو گئی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ عثمان ویڈیو والا فون سے بلیک میل کر رہا ہے۔ملزم مجھے گھر پر فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔اعلیٰ افسران سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔
ٹک ٹاکر نے یہ بھی بتایا کہ اہلکاروں کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا۔ملزم مجھے تھانے لے کر گیا اور وہاں پر زیادتی کی،ڈرانے کے لیے گھر کے باہر 12 فائر کیے۔وہ چاہتا تھا کہ میں ڈر کر خاموش ہو جاؤں۔خاتون کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایک اور ٹک ٹاکر زیادتی کا شکار
محافظ درندہ بن گیا
بول کی خبر پر بڑا ایکشن#Karachi #TikTok #BOLNews pic.twitter.com/UWKq9mvHZV— BOLNetwork (@BOLNETWORK) September 10, 2021
دوسری جانب شاہدرہ ٹائون میں مالک مکان نے کرائے دار خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون اپنی بہن کے ہمراہ انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے درخواست پر سماعت کی ۔زیادتی کا شکار شاہدرہ ٹائون کی رہائشی شمائلہ اپنی بہن کے ہمراہ پیش ہوئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے شاہدرہ ٹائون میں رانا ظہیر سے مکان کرائے پر لیاجس نے بہانے سے بلایا، بہن کو رسی سے باندھ دیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔
ملزم کیخلاف تھانے میں پرچہ درج کرایا لیکن پولیس نے اس حوالے سے کوئی تفتیش نہیں کی جس کا ملزم نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت کرالی۔ ابھی تک ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں کرایا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو تفتیش کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے شاہدرہ ٹائون پولیس سے آئندہ ہفتے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔