آرمی چیف کی پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات کا عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔
کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کےلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کے لیے صرف کی۔
اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔
عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔