وزیراعظم مکہ میں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعہ کو مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان 14 ویں او آئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے 31 مئی کو سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے۔
سربراہ کانفرنس سے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس29مئی کو ہوگا اور شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کونسل اور کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔
اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے اور رواں سال اس کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔