سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
کراچی : سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو گئی۔ڈالر کی قیمت میں تاریخی اڑان کے بعد اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک روپے 41پیسے گر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت 1.41 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔
بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید168.90روپے اور قیمت فروخت169روپے پر برقرا رہی جبکہ20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 169.20روپے سے بڑھ کر169.40روپے اور قیمت فروخت169.60روپے سے بڑھ کر169.80روپے ہو گئی تھی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت200.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے اور قیمت فروخت235روپے پر بدستور برقرار رہی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ بلینس آف پیمنٹ اور افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی خبروں کو مسترد کردیا ، شیری رحمان نے وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا ۔