لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے

لاہور: لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے، صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیلٹا کے 12 جبکہ ایپسیلون کے 3 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا سے متاثر تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں سامنے آرہے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈیلٹا اورایپسیلون قسموں کے کل 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک پنجاب میں ڈیلٹا قسم کے 550 مریض جبکہ ایپسیلون قسم کے 49 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا کیخلاف موثرعلاج ہے، کورونا ویکسین لگوانے والے افراد متاثرہوسکتے ہیں مگر ان افراد میں بیماری کی شدت کم ہوگی، کورونا سے بچاو کیلئے 15سال سے زائدعمر کے تمام افراد کا فوری ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے