نوازشریف کا جعلی ویکسینیشن اسکینڈل، سوچی سمجھی سازش کا انکشاف

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔معاملے میں 3 افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے ایک یونین کونسل کا سابق عہدیدار بھی ہے جب کہ باقی دو بھی بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا جعلی ویکسی نیشن کا اندراج کوئی غلطی نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ن لیگ کا ایک سابق یونین کونسل عہدیدار اور دو افراد ملوث ہیں جنہیں ن لیگ دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔

نوازشریف کا شناختی کارڈ نمبر ایک سادہ کاغذ پر لکھ کر انٹری کے لیے بھیجا گیا۔انٹری کے لیے پرچی لے کر جانے والا اسپتال کا ملازم تھا۔پرچی دیتے ہوئے اعلیٰ افسر کا نام لے کر اندراج کے لیے کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق ویکسینیشن سنٹر میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔ڈیٹا انٹری کرنے والا عادل تاحال غائب ہے جب کہ اندراج کے بعد ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوازشریف کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پھیلائی گئی۔

اسپتال میں 80 فیصد عملہ ن لیگ کے دور میں بھرتی ہوا،

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے