مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے

اسلام آباد : سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ جاوید لطیف نے جب کہا کہ ہماری پارٹی میں کچھ لوگ ڈیوٹی پر ہیں یعنی اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ جاوید لطیف نے مریم نواز اور ان کے والد کے کہنے پر بیان دیا کیونکہ اُن کے منہ میں اپنی زبان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ یہ کنونشن اُن کے گھر کے باہر ہوا لیکن وہ باہر نہیں آئے ، اندر ہی بیٹھے رہے۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی سے کہا کہ جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس دو، جس پر انہیں نوٹس لیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کس دل سے انہوں نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف نے مجبوری میں نوٹس جاری کیا۔

ہارون الرشید نے کہا کہ خواجہ آصف اور حمزہ شہباز نے اہم باتیں کیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ورکرز میں نہیں قیادت میں اختلاف ہے، انہیں اپنےاختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف محاذ مضبوط ہو گیا ہے۔ حالات کا رُخ اس طرف بہہ رہا ہے کہ شہباز شریف مفاہمت کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شدید اختلاف کا سماں ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے