کورونا کے بعد ڈینگی ملک بھر میں تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا
اسلام آباد : کورونا کے بعد ڈینگی ملک بھر میں تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 30 شہری ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں جہاں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال بھی ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر 207 مریض اس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 919 بتائی گئی ہے ، اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے بتایا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص جی 12 کا رہائشی تھا ، ڈینگی سے گزشتہ 10 روز میں 3 شہری انتقال کر چکے ہیں اور اسلام آباد میں گزشتہ 5 روز میں 155 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 136 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ہسپتال میں اب بھی ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 110 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں ڈینگی کے 22 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی بڑی تعداد میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے