دنیا کی فیکٹری چین میں بجلی کے بحران کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے

بیجنگ: توانائی کے سرکاری استعمال کے اہداف پورے کرنے کے لیے بجلی کی معطلی کے باعث چینی فیکٹریز بندش پر مجبور اور کچھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ایسے میں کرسمس سے قبل عالمی خریداروں کو اشیاضروریہ کی ممکنہ قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمال مشرقی شہر لیاﺅینگ میں ایک میٹل کاسٹنگ فیکٹری میں بجلی کی بندش کے باعث وینٹیلیشن بند ہونے کے بعد 23 افراد کو زہریلی گیس سے متاثر ہونے کی بنا پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا بیجنگ کی جانب سے کارکردگی بڑھانے کے لیے عائد توانائی کے استعمال کی حد سے تجاوز کرنے سے گریز کرنے کے لیے فیکٹریز بے کار پڑی ہیں.

ماہرین اقتصادیات اور ایک ماحولیاتی گروپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث برآمد کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مینوفیکچررز نے اس سال کا کوٹہ منصوبہ بندی سے زیادہ تیزی سے استعمال کیا ایپل کمپنی کے آئی فونز کے اجزا کے ایک سپلائیر نے کہا کہ اس نے مقامی حکام کے احکامات کے تحت شنگھائی کے مغرب میں قائم فیکٹری میں پیداوار معطل کردی ہے.

چین کی بڑی صنعتوں کے لیے ان کے مصروف ترین سیزن میں یہ رکاوٹ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں والی گیسوں کے اخراج کو لگام دینے کی کوششوں کے ساتھ معاشی نمو کو متوازن کرنے کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے

admin