چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے میں نواز شریف کی ذاتی خواہش نہیں ہے
اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے سابق دور حکومت میں میں نے دیکھا کہ نواز شریف کے ہاتھ میں پارٹی قیادت تو تھی ہی لیکن وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے اب کسی اور کو لانا چاہتے تھے۔ میں اس کا عینی شاہد ہوں، چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے میں نواز شریف کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز وزیراعظم بننے کی خواہش رکھتی ہیں تو اُن کی اس خواہش کو ضرور زیر غور لایا جانا چاہئیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کی اس خواہش کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے لیے 2023ء نہیں تو 2028ء موجود ہے۔ ہماری اور دوسری پارٹیوں میں بنیادی فرق ہے کہ پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد ریگستان ہے۔ دوسری پارٹی پیپلز پارٹی ہے وہاں پر بلاول زرداری ہیں۔
زرداری صاحب ایک عقلمند انسان ہیں ، انہوں نے سوچا کہ سیاست میں بھٹو کا خون رہنا چاہئیے چاہے میں پیچھے ہٹ جاؤں لہٰذا انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو جگہ دے دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد وزیراعظم کا عہدہ شہباز شریف کو بھی دے سکتے تھے لیکن ا
نہوں نے ایسا نہیں کیا اور شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا۔