پرویز الہٰی، مونس الہٰی کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں

لاہور : پنڈورا پیپرزپر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری برادران کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چودھری برادران کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا جبکہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔ ترجمان کا کہناتھا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا گیا تاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔ خیال رہے کہ پاناما لیکس کے بعد ‘پنڈورہ پیپرز’ نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے