حکومت کا چئیرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد :حکومت نے چئیرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے موجودہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قانونی نکات کا مکمل طور پر جائزہ لیا گیا اور کئی تجاویز پیش کی گئیں۔وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا جب کہ مسودے میں نیب آرڈیننس میں ایک زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

ترامیم مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے تیار ہیں۔ذرائع کے کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی توسیع سے متعلق حتمی منظوری آج وزیراعظم سے لی جائے گی جس کے لیے اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے