3 سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دے چکے ہیں، وفاقی وزیر کا دعوی
اسلام آباد : 3 سال میں ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دے چکے ہیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعوی- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ ہماری حکومت 3 سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دے چکی ہے- انہوں ںے دعوی کیا کہ صرف ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ہی 40 ہزار سے زائد نوکریاں دی گئیں، انہوں نے پریس کانفرس میں مزید کہا کہ 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دیا ہے-
انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروائے جائیں گے، مردم شماری میں لوگوں کو جب گنتے ہیں تو ایک ہی وقت میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گنا جاتا ہے کہ کون کہاں ہے؟ لوگوں کو سوالنامہ بھیجا جاتا ہے کہ آپ موجودہ رہائشگاہ میں 6 ماہ رہیں گے یا زیادہ عرصہ رہیں گے، پوری دنیا میں اس طریقہ کو ہی اپنایا جاتا ہے۔