جاوید لطیف نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف سے صحافی نے سوال کیا کہ میں نواز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں؟ جس پر جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف رواں برس دسمبر میں وطن واپس آئیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاوید لطیف نواز شریف کی واپسی سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ ستمبر میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آکر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔